Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ڈاکٹر محمد کامران کی آن لاٸن داستانوں کی مقبولیت
ڈاکٹر محمد کامران کی آن لاٸن داستانوں کی مقبولیت


شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر اور ادارہ تالیف و ترجمہ کے چٸیرمین ڈاکٹر محمد کامران نے عالمی سطح پر مقبول داستانوں سے ماخوذ آن لاٸن داستانوں کا آغاز کیا ہے تا کہ وبا کے دنوں میں بچوں اور بڑوں کی اخلاقی اور سماجی تربیت کا اہتمام ہو سکے۔ انہوں نے قدیم داستانوں کو معاصر حالات سے ہم آہنگ کر کے پیش کیا ہے۔ ان کی داستانوں کو بین الاقوامی سطح پر زبردست پذیراٸ ملی ہے۔ اردو چینل استنبول نے ان کہانیوں کی آن لاٸن فراہمی کا بندوبست کیا ہے۔ متعدد بین الاقوامی ادبی تنظیموں خاص طور پر کہانی گھر ڈنمارک، یوروپین لٹریری سرکل، بزمِ سخن برطانیہ، یارکشاٸر ادبی فورم، قاسم علی شاہ فاٶنڈیشن اور شریف اکیڈمی جرمنی نے ڈاکٹر محمد کامران کی آن لاٸن داستانوں کو مثبت اور تعمیری سلسلہ قرار دیا ہے۔