Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

معروف ڈراما نگار, شاعر اور ادبیات کے استاد ڈاکٹر طارق عزیز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
معروف ڈراما نگار, شاعر اور ادبیات کے استاد ڈاکٹر طارق عزیز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس


معروف ڈراما نگار, شاعر اور ادبیات کے استاد ڈاکٹر طارق عزیز کی یاد میں لاہور ایک نجی یونیورسٹی میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا نے کی- اردو ڈیویلپمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر پنجاب یونیورسٹی کے ڈاٸریکٹر  اور انسٹیٹیوٹ آف اردو کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پنجاب یونیورسٹی کے چیف لائبریرئین ڈاکٹر ہارون عثمانی نے اس موقع پر ڈاکٹر طارق عزیز کی علمی و ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ وہ ایک عہد ساز شخصیت تھے, جنہوں نے اپنی معذوری کو طاقت پنایا اور عزم و ہمت کی ایک روشن مثال پن کر زندگی پسر کی-