Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں ادبی نشست

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں ادبی نشست


٢۵،ستمبر ٢٠٢۴ء کو انجمن اردو،ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو، اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی، لاہور کے زیرِ اہتمام معتبر محقق، نقاد، کالم نگار، افسانہ نگار، ناول نگار اور صحافی "محمد حفیظ خان" کے اعزاز میں ایک خصوصی نشست رکھی گئی۔
تلاوتِ کلامِ مجید کا اعزاز عکاشہ وقاص اور جشن عباس نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ سلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس نشست میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن اور پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی نے محمد حفیظ خان کی شخصیت اور فنِ ناول نگاری پر گفتگو کی۔
محمد حفیظ خان نے اپنی تخلیقات اور تخلیقی سفر سے متعلق تجربات کو سانجھا کیا۔ بعدازاں طلباء سے مکالماتی گفتگو بھی ہوئی۔
آخر میں ڈاکٹر محمد کامران ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ اور ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو نے مہمانانِ گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا۔
اس نشست میں نظامت کے فرائض الیاس عباس سانول نے ادا کیے۔