Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

کورونا کے حوالے سے ڈاکٹر محمد کامران کی نظم کا عربی زبان میں ترجمہ
کورونا کے حوالے سے ڈاکٹر محمد کامران کی نظم کا عربی زبان میں ترجمہ


شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور کے بروفیسر اور ادارہ تالیف و ترجمہ کے چٸیر مین ڈاکٹر محمد کامران کی نظم  " مجھے آدمی کی بقا چاہیے" کو بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی پذیراٸ ملی ہے اور ادبی و سماجی حلقوں نے اس نظم کو مثبت اور امید افزا قرار دیا ہے۔ شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عبدالماجد ندیم نے اس نظم کا عربی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ اس سے پہلے شعبہ اردو استنبول یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر حلیل طوفارنے اس نظم کا ترکی میں اور ناردرن یونیورسٹی نوشہرہ کی اسکالر رہین بی بی نے انگریزی میں ترجمہ کیا تھا۔