Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

احمد ندیم قاسمی نے اردو ادب کے فروغ کےلیے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر محمد کامران
احمد ندیم قاسمی نے اردو ادب کے فروغ کےلیے غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر محمد کامران


شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر اور ادارہ تالیف و ترجمہ کے چٸیر مین ڈاکٹر محمد کامران نے معروف شاعر اور افسانہ نگار احمد ندیم قاسمی کی برسی کے حوالے سے نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوۓ کہا کہ احمد ندیم قاسمی کی اردو ادب کے لیے خدمات مسلمہ ہیں۔ وہ ایک عہد ساز ادیب تھے جنہوں نے اپنی شاعری میں انسان کی عظمت کا تصور اجاگر کیا اور افسانوں میں دیہی زندگی کے دکھوں کو اجاگر کیا اور ادبی پرچے فنون کے ذریعے کٸ نسلوں کی ادبی تربیت کی۔