ڈاکٹر خورشید رضوی کی ادارۂ تالیف وترجمہ میں آمد
وطن عزیز کے نام وراسکالر،عربی ادبیات کے محقق،ممتاز شاعر اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے استاذِ ممتاز(ڈسٹنگوشڈ پروفیسر) ڈاکٹر خورشید رضوی نے ادارہ تالیف و ترجمہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ادارہ کے قیام کے پس منظر اور اس کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔ ڈائریکٹر ادارہ نے ادارہ کے قیام کے مقاصداورگزشتہ نصف صدی میں ادارہ کی سرگرمیوں سے ڈاکٹر صاحب کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ادارے نے پاکستان میں عربی شاعری پربھی ایک تحقیقی کتاب شائع کی ہے۔ ڈاکٹر خورشید رضوی نے ڈائریکٹرادارہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک بادپیش کی اور اس توقع کا اظہارکیاکہ ان کی سربراہی میں یہ ادارہ خوب ترقی کرے گا۔ڈاکٹرخورشیدرضوی کی خدمت میں ادارہ کی شائع کردہ کتاب”شعراء العربیہ فی باکستان“ پیش کی گئی۔ Tweet Follow @pu_lhr_official |