Admission |  Quick Links |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Contact Us |  Donate | 

ڈاکٹر محمد نعیم کی نیو یارک کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی‎

ڈاکٹر محمد نعیم کی نیو یارک کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی‎

ادارہ زبان و ادبیات اردو، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے نیویارک سٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی ایشیائی کانفرنس (New York Conference of Asian Studies) میں Invoking the Geographical Pasts in Pakistani Narratives کے عنوان سے مقالہ پیش کیا۔ انھوں نے پاکستانی بیانیوں میں وادی سندھ اور گندھارا کے ذریعے تاریخ اور قومی شناخت میں آنے والے تنوع کا تجزیہ کیا۔ کانفرنس میں امریکہ، یورپ، جاپان، چین، انڈیا، میانمار اور سری لنکا سے آئے ہوئے محققین نے شرکت کی۔ سامعین نے ان کے کام کو سراہا اور پاکستانی ناولوں کو انگریزی اور دیگر یورپی زبانوں میں ترجمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔